خوشگوار زندگی

خوشگوار زندگی
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ‌ أَوْ أُنْثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَ‌هُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿النحل۔ ٩٧﴾
جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت، لیکن باایمان ہو تو ہم اسے یقیناً نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے۔ اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انہیں ضرور ضرور دیں گے۔
اس آیت میں اللہ تعالٰی نے ہر ایسے شخص کو بہت ہی خوشگوار وکامیاب زندگی اور خوشحالی عطا کرنے کا وعدہ فرمایا ہے جس میں دو شرطیں پائی جاتی ہوں ایک یہ کہ وہ مومن ہو اور دوسری یہ کہ وہ عمل صالح کرنے والا، باکردار اور بااخلاق ہو اور اگر ہم ان دونوں شرطوں کو پورا کردیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمیں خوشگوار زندگی نصیب نہ ہو کیونکہ اللہ تعالٰی اپنے وعدے میں سچا ہے اور وہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔