قرآن و سنت جنت کا راستہ

"قرآن و سنت جنت کا راستہ"
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، آپ نے ایک لکیر کھینچی اور دو لکیریں اس کے دائیں جانب اور دو بائیں جانب کھینچیں، پھر اپنا ہاتھ بیچ والی لکیر پر رکھا اور فرمایا: یہ اللہ کا راستہ ہے“، پھر اس آیت کی تلاوت کی وأن هذا صراطي مستقيما فاتبعوه ولا تتبعوا السبل فتفرق بكم عن سبيله یہی میرا سیدھا راستہ ہے پس تم اسی پر چلو، اور دوسرے راستوں پر نہ چلو ورنہ یہ تمہیں اللہ تعالیٰ کے راستہ سے بھٹکا دیں گے (سورۃ الانعام: 153)
سنن ابن ماجہ،المقدمة،حدیث نمبر: 11 قال الشيخ الألباني: صحيح
راہ سنت پہ چلا جا تو اے سالک بے دھڑک
جنت الفردوس کو جاتی ہے یہ سیدھی سڑک