کہاں ہیں میرے شریک؟


کیا کسی پیغمبر نے غیراللہ کو غائبانہ حاجات میں پکارا؟، یا انہیں نفع و نقصان کا مالک سمجھا؟ یا ان کے نام کی نذونیاز دی؟، یا ان کی رضا کیلئے جانور ذبح کئے،یا ان پر بھروسہ کیا یا اپنے دل میں ان کا ڈر رکھا؟ یا ان سے امیدیں وابستہ کیں؟ یا خدائی اختیارات میں انہیں اللہ کا شریک سمجھا؟ یا اپنی امت کو اس کی تعلیم دی؟ یقینا انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا اور نہ ہی اس کی تعلیم دی، لیکن اگر آپ یہ کام کر رہے ہیں تو آخرت میں آپ کو دلیل بھی پیش کرنا ہو گی۔
لوگو اللہ سے ڈرو، آخرت میں سچائی کو جان لینا اور اسے قبول کرنا تمہیں فائدہ نہیں دے گا۔