اللہ کا پیغام بندوں کے نام


وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۖ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ( سورة البقرة:186) جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب کبھی وہ مجھے پکارے قبول کرتاہوں۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ میری بات مان لیا کریں اورمجھ پر ایمان لائیں یہی ان کی بھلائی کا باعث ہوگا۔‘‘ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ اللہ رب العزت اپنے تمام بندوں کی، خواہ وہ نیک ہوں یا گناہگار،عالم ہوں یا جاہل سب کی دعائوں کو سنتا ہے اور انہیں قبول کرتا ہے۔ اپنے اللہ رب العزت سے براہ راست بغیر کسی واسطے سے مانگنے والوں کو وہ محروم نہیں کرتا۔