کفار کی آسائشیں مت دیکھو


" کفار کی آسائشیں مت دیکھو "
اللہ سبحانہ تعالیٰ نے فرمایا ۔
" اور تم ان چیزوں کیطرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھو جو ہم نے ان کافروں کو مزے اڑانے کیلئے دے رکھی ہیں ، اور ان پر اپنا دل مت کڑھاو ، اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں انکے لئے اپنی شفقت کے بازو پھیلا دو ۔ " سورہ الحجر ٨٨
رسولؐ کریم کی وساطت سے یہ حکم ہر مسلمان کیلئے ہے ۔ ہمارے سامنے اسوقت دنیا کی وہی چکا چوند ہماری منزل بن چکی ہے ، جو کفار کو میسر ہے ۔ اصل مسلہ یہ ہے کہ ہم اللہ سبحانہ تعالیٰ کے احکامات سے پوری طرح اگاہ ہی نہیں ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کفار نے ساری ترقی ، ساری پر کشش زندگی اور پر آسائش رہن سہن اپنی قابلیت ، محنت اور ٹیکنالوجی کے باعث حاصل کیا ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ سب کچھ انہیں اللہ کیطرف دیا گیا ہے ۔ کیوں دیا گیا ہے ، اسکی مصلحت کیا ہے ، یہ قرآن میں بارہا درج ہے ۔ مگر ہماری نظریں ہمیشہ ان کفار پر گڑھی رہتی ہیں ۔ میری اور آپکی زندگی کتنی ہے ، اس زندگی کا جس روز اختتام ہو گا ، ہمارے ساتھ کیا جائے گا ۔ سب کچھ یہاں ہی رہ جائے گا ۔ پھر ہم نے اپنی ساری سوچ کو ان آسائشوں کے حصول پر کیوں مرکوز کر رکھا ہے ۔ اللہ کا حکم ہے انکی اس زندگی پر مت پریشان ہوں ۔ اپنے دل کو اس زندگی کیطرف مائل کر کے مغموم ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ۔ قرآن کے ماننے والوں کیلئے ہدایت یہ ہے کہ جو مسلمان ایمان لے آئے ہیں ، اپنی محبت اور شفقت کے بازو انکے لئے پھیلا دو ۔ انکو اپنے قریب تر کر لو ۔ اطمینان قلب کیلئے بہترین راستہ ہے ۔