جو اللہ تعالی کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلے نہ کریں ایسے ہی لوگ کافر ہیں


جو اللہ تعالی کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلے نہ کریں ایسے لوگ کافر،ظالم اور فاسق ہیں
کیا ہمارے ملک میں اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیں؟
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے لوگوں منتخب کس نے کیا؟
کسی اسلامی ریاست میں اس شخص کو حکمرانی کیلئے منتخب کیا جاتا ہے جو عالم ہو سب سے زیادہ اللہ تعالی سے ڈرنے والا، اور اس کے احکام پر عمل کرنے والا اور کرانے والا ہو،
لیکن یہاں کوئی نواز کے پیچھے بھاگ رہا ہے کوئی عمران خان کے پیچھے کوئی زرداری کے پیچھے کوئی کسی کے پیچھے ان میں سے کون ہے جس نے ملک میں اسلامی قانون نافذ کیا ہے یا کوئی نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟ کیا لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے ووٹ دے دیا اور فلاں کو منتخب کر دیا بس بات ختم نہیں بلکہ قیامت کے دن ان سے پوچھا جائے کہ ایسے لوگوں کو تم نے حکمرانی کیلئے کیوں منتخب کیا تھا۔
چوری،ڈاکے قتل،زنا،شرک،جادو ٹونا،توہین رسالت،صحابہ کرام کو گالیاں کونسا گناہ نہیں جو اس ملک میں نہیں ہو رہا؟ کس کو سزا ملی اور کس کے ساتھ انصاف ہوا؟