ذرا سوچیں اور ضرور سوچیں


"صرف اولیاء اللہ ہی نہیں بلکہ پیغمبر (علیہم والصلوٰۃ والسلام) بھی دنیا والوں کے کاموں سے بے خبر ہیں"
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (قیامت کے دن) میری امت کے کچھ لوگوں کو لایا جائے گا اور انہیں جہنم کی بائیں طرف لے جایا جائے گا۔ میں عرض کروں گا، میرے رب! یہ تو میرے امتی ہیں؟ مجھ سے کہا جائے گا، آپ کو نہیں معلوم ہے کہ انہوں نے آپ کے بعد نئی نئی باتیں شریعت میں نکالی تھیں۔ اس وقت میں بھی وہی کہوں گا جو عبد صالح عیسیٰ علیہ السلام نے کہا ہو گا «وكنت عليهم شهيدا ما دمت فيهم فلما توفيتني كنت أنت الرقيب عليهم» کہ ”میں ان کا حال دیکھتا رہا جب تک میں ان کے درمیان رہا، پھر جب تو نے مجھے اٹھا لیا (جب سے) تو ہی ان پر نگراں ہے۔“ مجھے بتایا جائے گا کہ آپ کی جدائی کے بعد یہ لوگ دین سے پھر گئے تھے۔
صحیح بخاری،كتاب التفسير،(تفسیر سورۃ المائدہ آیت:117) حدیث نمبر: 4625