دو جنتیں


"دو جنتیں"
وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ (سورة الرحمن:46)
اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کیلئے دو باغ ہیں
وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ (الرحمن:62) اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
(جنت میں) دو باغ ہوں گے جن کے برتن اور تمام دوسری چیزیں چاندی کی ہوں گی اور دو دوسرے باغ ہوں گے جن کے برتن اور تمام دوسری چیزیں سونے کے ہوں گے اور جنت عدن سے جنتیوں کے اپنے رب کے دیدار میں کوئی چیز سوائے کبریائی کی چادر کے جو اس کے منہ پر ہو گی، حائل نہ ہو گی۔
صحیح بخاری،كتاب التفسير،حدیث نمبر: 4878