قبر کے پاس جانور ذبح کرنا منع ہے


حدثنا يحيى بن موسى البلخي حدثنا عبد الرزاق اخبرنا معمر عن ثابت عن انس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا عقر في الإسلام " قال عبد الرزاق: كانوا يعقرون عند القبر بقرة او شاة. انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں «عقر» نہیں ہے“۔ عبدالرزاق کہتے ہیں: لوگ زمانہ جاہلیت میں قبر کے پاس جا کر گائے بکری وغیرہ ذبح کیا کرتے تھے سنن أبي داود،كتاب الجنائز،باب كراهية الذبح عند القبر،حدیث نمبر: 3222(صحیح) تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ۴۷۵)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۱۹۷) (صحیح) وضاحت : قبرکے پاس گائے بکری وغیرہ ذبح کرنا یہی «عقر» ہے، اسلام میں اس سے ممانعت ہو گئی۔