عرش کو اٹھانے والے ایک فرشتے کا حال


حدثنا احمد بن حفص بن عبد الله اخبرنا ابي حدثني إبراهيم بن طهمان عن موسى بن عقبة عن محمد بن المنكدر عن جابر بن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " اذن لي ان احدث عن ملك من ملائكة الله من حملة العرش إن ما بين شحمة اذنه إلى عاتقه مسيرة سبع مائة عام
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اجازت ملی ہے کہ میں عرش کے اٹھانے والے فرشتوں میں سے ایک فرشتے کا حال بیان کروں جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں، اس کے کان کی لو سے اس کے مونڈھے تک کا فاصلہ سات سو برس کی مسافت ہے
سنن أبي داود،كتاب السنة،باب في الجهمية،حدیث نمبر: 4727(قال الشيخ الألباني: صحيح)