جزا کا دن کیسا ہے؟


دنیا میں تو اللہ تعالیٰ نے عارضی طور پر آزمانے کیلئے انسانوں کو کم وبیش کے کچھ فرق کے ساتھ اختیارات دے رکھے ہیں۔ لیکن قیامت والے دن تمام اختیارات کلیتا صرف اور صرف اللہ کے پاس ہوگے۔ جیسے فرمایا: لمن الملک الیوم، للہ الواحد القھار (سورۃ مؤمن:16) چنانچہ نبی ﷺ نے اپنی پھوپھی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا اور اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو فرما دیا تھا: لا املک لکم من اللہ شیئا (صحیح مسلم) اور بنی ہاشم اور بنی عبدالمطلب کو بھی متنبہ فرما دیا تھا: انقذوا انفسکم من النار واللہ! لا املک لکم من اللہ شیئا (مسلم و بخاری)