بھلا لوگوں نے جو زمین کی چیزوں سے (بعض کو) معبود بنا لیا ہے (تو کیا) وہ ان کو (مرنے کے بعد) اُٹھا کھڑا کریں گے؟


لوگ جن جن کو اللہ کے سوا پوج رہے ہیں، ان میں ایک بھی ایسا نہیں جو مردوں کو جلا سکے۔ کسی میں یا سب میں مل کر بھی یہ قدرت نہیں، پھر انہیں اس قدرت والے کے برابر ماننا یا ان کی بھی عبادت کرنا (یعنی غائبانہ حاجات میں پکارنا،ان کیلئے جانور ذبح کرنا، ان کے نام کی نذرونیاز دینا،ان کا خوف،اور ان سے امید رکھنا وغیرہ) کس قدر ناانصافی ہے؟