غیر اللہ کو پکارنے والا جہنم میں داخل ہوگا

دعوت توحید Dawat e tawheed

‏‏‏‏‏‏قال النبي صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏
من مات وهو يدعو من دون الله ندا دخل النار.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اس حالت میں مرے کہ وہ اللہ کے سوا اوروں کو بھی پکارتا رہا تو وہ جہنم میں جائے گا۔
صحيح بخاري،كتاب التفسير،بَابُ قَوْلِهِ: {وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا}:،حدیث نمبر: 4497
وضاحت: اس سے مراد وہ پکار نہیں جو ہم ایک دوسرے کو مخاطب کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں بلکہ یہ پکار مافوق الاسباب استعمال کی جاتی ہے جسے اللہ تعالی کے علاوہ دوسروں کے لئے استعمال کرنا حرام ہے ظلم عظیم(شرک) ہے اگر موت سے پہلے توبہ نہ کی تو ناقابل معافی جرم ہے صدا کی جہنم ہے۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے
(مشرکوں) جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری طرح کے بندے ہیں اچھا تم ان کو پکارو اگر تم سچے ہو تو چاہئے کہ وہ تم کو جواب بھی دے کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے چلیں یا ہاتھ ہیں جن سے پکڑے یا آنکھیں ہیں جن سے دیکھیں یا کان ہیں جن سے سنیں (سورہ اعراف 194)
جو شخص آپ کی بات کا آگے سے جواب دے اور اٹھ کر آپ کے ساتھ مدد کے لیے چل دے اور جو چیز آپ کو چاہے وہ اپنے ہاتھوں سے آپ کو تھما دے تو ایسی پکار شرک نہیں اور اگر اسباب (ذریعے) سے ہٹ کے مافوق الاسباب کسی کو پکاریں گے تو وہ پکار شرک ہے۔