جنت میں ایک محل


جنت میں ایک محل
مسند احمد میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص سورۃ «قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ» (112-الإخلاص:1-4) دس مرتبہ پڑھ لے، اس کے لیے جنت میں ایک محل تعمیر ہوتا ہے ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا پھر تو ہم بہت سے محل بنا لیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا اللہ کے پاس کوئی کمی نہیں وہ بہتر سے بہتر اور بہت سے بہت دینے والا ہے۔ اور جو شخص اللہ کی راہ میں ایک ہزار آیتیں پڑھ لے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے نبیوں، صدیقوں، شہیدوں اور صالحوں میں لکھ لیں گے۔ فی الواقع ان کا ساتھ بہترین ساتھیوں کا ساتھ ہے ۔
(سلسلة احادیث صحیحه البانی:859:حسن)